Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردن اور کندھوں کی یوگا ورزش ‎

کندھوں اور گردن کی یوگا ورزشیں اعصاب کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں .  انسانی دماغ اور جسم کے مابین رابطہ گردن کے  عضلات کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے  یہی وجہ ہے کہ ٹینشن اور پریشانی میں گردن اور کندھے اکڑ جاتے ہیں .  یوگا کا طریقہ کار یہ ہے کہ سیدھا بیٹھ جائیں  . کمر کو بالکل سیدھا کر لیں اور گردن کو بالکل نیچے موڑ لیں  یہاں تک کہ آپ کی تھوڑی سینے کو چھونے لگے .  پانچ سیکنڈز اسی حالت میں رہیں اور پھر جھکی ہوتی گردن کے ساتھ  چھت کو گھورنے کی کوشش کریں  .  پانچ سیکنڈ اس پوزیشن میں رہنے کے بعد گردن کو تین  مرتبہ آگے پیچھے گھمائیں .  اسکے بعد چہرہ سامنے رکھتے ہوئے  گردن کو دائیں کندھے کی طرف اس طرح جھکائیں جیسے آپ  کان سے کندھے کو چھونے کی کوشش کر رہے ہوں .  یہاں بھی پانچ سیکنڈز کے لیے رکیں اور پھر بائیں کندھے کی طرف اس عمل کو دہرا لیں .  تین تین مرتبہ دونوں کندھوں کی طرف  اس یوگا مشق کو دہرائیں   اور آخر میں اپنی گردن کو  ، جیسے نماز میں سلام میں دائیں بائیں گھماتے ہیں ،  پانچ سیکنڈ کے وقفے کے ساتھ گھمائیں .  اس طرح آپ کی گردن کی ورزش مکمل ہو جائے گی . 
 

شیئر: