فیفا ورلڈ کپ: اسٹار کھلاڑی نیمار، صلاح اور کریم بینزیما نہیں کھیلیں گے
لندن: لیورپول کی میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس محمد صلاح کو مکمل طور پر فٹ کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے۔روس میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 32 جمع ہیں۔ ادھر کلب فٹبال میچوں کے مداحوں کے لیے انٹرنیشنل فٹبال میں ا پنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے دیکھنا ایک مختلف اور معمول سے ہٹ کر تجربہ ہوتا ہے۔ میسی جیسا بڑا کھلاڑی بائیسویں نمبر کی آئس لینڈ کی ٹیم کے خلاف کیا کرے گا یا پھر ایران جیسی اوسط ٹیم رونالڈو کو گول کرنے سے روکنے کے لیے کیا کرے گی۔ یہ ایسے لمحات ہیں جن کا مداحوں کو انتظار رہتا ہے۔ رئیل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں فتح دلوانے میں کریم بینزیما کا مرکزی کردار تھا تاہم فرانسیسی کوچ ڈیڈیئر ڈسچامپس نے کریم بینزیما کو 2015 ءکے بعد سے فرانس کی قومی ٹیم کا حصہ نہیں بننے دیا اور بینزیما یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ جب تک ڈیڈیئر ڈسچامپس کوچ ہیں ان کے خیال میں وہ ان کا انتخاب نہیں کریں گے۔اسی طرح برطانوی کلب مانچسٹر سٹی کی طرف سے کھیلنے والے ا سٹار جرمن کھلاڑی لیرواے سانے اور چیلسی کی طرف سے کھیلنے والے ہسپانوی اسٹرائیکر ایلورو موراٹا بھی اپنی اپنی قومی ٹیم کے کوچز کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ جب کھلاڑی مکمل فٹ ہو اور ورلڈ کپ کی تیاری کررہا ہو اور اچانک زخمی ہوجائے ایسا کچھ لیورپول کے اسٹار اسٹرائیکر اور مصری کھلاڑی محمد صلاح کے ساتھ ہوا۔ لیورپول کی میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صلاح کو مکمل طور پر فٹ کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے اور شاید صلاح پہلا میچ نہ کھیل پائیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو مصر کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ مصر کا پہلا میچ یوراگوئے کے ساتھ ہے۔اسی طرح فرانسیسی کلب پی ایس جی کی طرف سے کھیلنے والے نیمار ڈی سلوا بھی پوری طرح فٹ نہیں۔ برازیل کی ٹیم ویسے تو فٹبال ا سٹارز سے بھری پڑی ہے لیکن نیمار جونیئر سے زیادہ تیز، پھرتیلا ا سٹرائیکر اس وقت ان کے پاس نہیں۔