شرکائے فیفا کیلئے خسرہ ویکسین
اگلے ہفتے روس کے شہر ماسکو میں شروع ہونےوالے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے فیفا ورلڈ کپ کے شرکا کیلئے انتظامیہ نے نیااعلان کیا ہے۔ فیفا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے آنےوالے شرکا کو خسرہ ویکسین لگائی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق یورپی ممالک میں خسرہ کی پھیلتی ہوئی وبا کے باعث یہ فیصلہ کیاگیاہے۔یورپ میں سال 2017 میں 20 ہزار افراد خسرہ سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔فیفا میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ہزاروں افرادکی شرکت متوقع ہے ۔خدشہ ہے وہ خسرہ کی بیماری سے متاثر نہ ہوجائیں۔