3169 معتمرین نے صحت خدمات سے استفادہ کیا
مکہ مکرمہ ...مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت کے ماتحت اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز نے 20رمضان المبارک تک 3169معتمرین کو صحت خدمات فراہم کیں۔ ان میں سے 513ابھی تک اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایمرجنسی وارڈز سے رجوع کرنےوالوں کی تعداد 24 ہزار518ریکارڈ کی گئی ۔ او پی ڈی سے 7233معتمرین نے رجوع کیا جبکہ 100معتمرین کے آپریشن کئے گئے۔