Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیل کا شکار کرنیوالے شخص کو دوسرے بیل نے ہلاک کرکے بدلہ لے لیا

 لیمپوپو نارتھ ایسٹ جنوبی افریقہ.... یہاں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پیشہ ور شکاری مقامی ہنٹنگ لینڈ میں ایک بیل کا شکارکرنے کے بعد دوسرے بیل کی انتقامی کارروائی کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بھاری بھرکم قسم کے بیل کوبھی اپنی جیپ پرلاد رہا تھا کہ پیچھے سے ایک اور بڑے بیل نے آکر اسے زور دار ٹکر ماری اور اپنے نوکیلے سینگ بھی اس کے جسم میں پیوست کردیئے جس سے اسکا جسم بری طرح زخمی ہوگیا اور اس طرح اس کے چیتھڑے اڑ گئے اور شریانیں پھٹ گئیں۔ جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا شکاری کلاڈ ریان تین بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ ریان خود بھی اس جگہ سے کچھ فاصلے پر ایک شکار گاہ چلاتا ہے اور اکثر بڑے بڑے جانوروں جن میں وحشی بھی شامل ہیں کے شکار کی غرض سے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اس بار بھی وہ کچھ شکاریوں کو لیکر انکی رہنمائی کیلئے نکلا تھا کہ یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔ جنوبی افریقہ کے ٹی وی چینل اور میڈیا گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والا شکاری سابق پولیس افسر تھا اور افریقہ کا سب سے بہترین اور نفیس شکاری سمجھا جاتا تھا۔ جو شکار کرتے وقت بھی اخلاقیات کو مدنظر رکھتا مگر اسکے ساتھ ایک بیل نے جو انتقامی کارروائی کی اس میں کسی اخلاقیات کا عمل دخل نہیں ہے اور اظہار غم کا نتیجہ تھا۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد ریان کے مرنے پر تعزیتی پیغامات اور ہمدردی کے خیالات پر مشتمل ایس ایم ایس فیس بک پر بھیج رہی ہے۔

شیئر: