کراچی اور اندرون سندھ میں دل کے مریضوں کے لیے نئی سروس
کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی جانب سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں امراض قلب کے مریضوںکو ہنگامی صورت حال میں بروقت اسپتال پہنچانے کی غرض سے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادارے کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مخصوص پہچان کےلئے گاڑی پر ادارے کا لوگو بھی آویزاں کیا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں سینے میں درد کے 5 موبائل کلینکس اور لیاری میں ایک سیٹلائٹ مرکز مکمل فعال ہیں اور شہریوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دل کے مریضوں کو ہنگامی صورت حال میں منتقل کرنے کے لیے امن فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس سروس سندھ بھر میں قائم 8 اضلاع کے سیٹلائٹ مراکز اور سینے میں درد کے موبائل کلینکس سے مریضوں کو اسپتال منتقلی کا کام بلامعاوضہ انجام دے گی۔