Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مسافر رقم واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکتے، عدالت

نئی دہلی۔۔۔۔سفرحج پر جانیوالےافرادکی حیثیت عام مسافروں کی طرح نہیں ۔کمیشن نے یہ بات ایک شخص اور اس کے بیٹے کو راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہی ۔ قومی صارفین تنازع تصفیہ کمیشن ( این سی ڈی آر سی) نے واضح کیا کہ حج کمیٹی بغیر کسی فائدے کے خدمات مہیا کرتی ہے۔وہ حجاج کرام سے انتظامات میں ہونیوالے حقیقی اخراجات وصول کرتی ہے۔ کمیشن مرکزی حج کمیٹی کی درخواست پر سماعت کررہا تھا جو راجستھان کی ریاستی کمیشن نے اس حکم کے خلاف دائر کی تھی جس میں عباس علی اور اس کے بیٹے فیاض حسین کو زرتلافی ادا کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ دونوں نے 2008ء میں ’’گرین کٹیگری ‘‘کی سہولتوں کی مد میں رقم جمع کرائی تھی جبکہ انہیں عام کٹیگری کی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی کے کوچہ بلی ماران میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

شیئر: