طاق رات اور شب جمعہ، لیلۃ القدر کا امکان
عبد الستارخان
آج جمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد 23 ویں شب شروع ہوجائے گی جو نہ صرف طاق رات ہونے کے باعث فضیلت والی رات ہے بلکہ شب قدرکا بھی امکان ہے۔
علامہ ابن رجب حنبلیؒ اپنی معروف کتاب ’’لطائف المعارف‘‘ میں لکھتے ہیں:جب جمعہ کی رات ، طاق رات سے آملے تو امید کی جاسکتی ہے کہ یہی شب قدر ہے۔
اسی طرح شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ ؒ لکھتے ہیں:جب جمعہ کی رات آخری عشرہ کی طاق رات سے ملے تو یہ رات لائق ہے کہ اسے شب قدر کا درجہ ملے۔
مدینہ منورہ کی مسجد قبا کی امام وخطیب شیخ صالح المغامسی نے کہا ہے کہ آج کی رات جمعرات ہے اور طاق رات بھی ہے ۔ قوی امید ہے کہ آج شب ہو اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ اس رات میں کثرت سے عبادت کریں۔