Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلٹ اسپتال میں اے سی بندہونے سے 5 مریضوں کی موت

کانپور۔۔۔۔کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز رات دیر گئے بڑا واقعہ پیش آیا۔ اچانک آئی سی یو کا اے سی پلانٹ خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل5 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ جس وقت اے سی بند ہوا ، اس وقت آئی سی یووارڈ میں 4 بچوں سمیت 11 مریض داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے لیکن ڈاکٹروں نے معاملہ میں لیپاپوتی بھی شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موت اے سی فیل ہونے کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔ ان سبھی مریضوں کی حالت پہلے سے خراب تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ اے سی میں متعدد دنوں سے خرابی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن اس پر غور نہیں کیاگیا اور جگاڑ سے اسے چلایا جاتا رہا۔ جمعرات کو آئی سی یو کے سارے اے سی بند ہو گئے۔ زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے تمام اکیوپمنٹ نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے 75 سالہ اندرپال، 75 سالہ گیا پرساد ،55 سالہ رسول بخش ، 56 سالہ مراری اور دیگر کی موت ہو گئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -اوڈیشہ کا نوجوان سائیکل کے ذریعےسفرحج پر روانہ

شیئر: