Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

800سعودی شہریوں نے حرمین ٹرین سے مفت سفر کیا

جمعہ 8جون 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفامیں گنی کے صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال۔
    ٭  عرب دنیا میں نئے مرحلے کا عنوان ’’سعودی اماراتی یکجہتی‘‘ہوگا۔
    ٭  سعودی معیشت میں شرح نمو5بنیادوں پر آگے جائیگا، ماہرین کی رپورٹ ۔
    ٭  سعودی مجلس شوریٰ نے عدالتوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے اور ججوں کیلئے ترغیبات پروگرام جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
    ٭  یمن کیلئے امن منصوبے کا مسودہ تیار ، حوثیوں کو اسلحہ حکومت کے حوالے کرنے، بیلسٹک میزائل حملے بند کرنے اور عبوری حکومت کے مسائل طے کرنے کی ہدایت۔
    ٭  قطر کا بائیکاٹ کرنیوالے ممالک کوئی نرمی نہیں لائیں گے، اماراتی وزیر خارجہ۔
    ٭  ایران کے فرقہ وارانہ فتنے اور دہشتگردانہ سرگرمیوں سے خبردار رہا جائے ،پاکستان علماء کونسل ۔
    ٭  600نوجوان رمضان المبارک میں 5لاکھ معتمرین اور زائرین کی رضاکارانہ خدمت میں مصروف۔
    ٭  رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ٹریفک پر نظر رکھنے کیلئے3الیکٹرانک اسکرین نصب۔
    ٭  مسجد نبوی شریف کے صحنوں میں مقامی شہری کار خیر کے حوالے سے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی حصص مارکیٹ کا گراف اونچا ہوگیا، 3برس میں ریکارڈ اضافہ

شیئر: