Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کو اجازت دینا قانون سے بالاتر عمل ہے‘ نواز شریف

اسلام آباد- - -  - پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اسلام آبادمیں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ قانون سے بالاتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف ججوں کو نظر بند کرنے، 12 مئی کے واقعات، آئین توڑنے اور بگٹی قتل کیس میں شامل ہیں پھر بھی انہیں اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو کیسے ضمانت دی جا سکتی ہے اور میںاپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث تین دن کا استثنا مانگ رہا ہوں جو کہ مجھے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کس طرح قانون سے ماورا سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ ایک شخص پر سنگین غداری کا مقدمہ بھی ہو اور دوسری جانب اسے انتخابات میں حصہ لینے کی مشروط اجازت مل گئی۔ ایسے میں آئینی شقیں کہاں گئیں؟ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک شخص بھلا کیسے قانون اور آئین سے بالا ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- -- -آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج نہیں لے رہے ،وزارت خزانہ

شیئر: