Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے السلام مال میں آگ لگ گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

جدہ: جدہ کے السلام شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ۔ محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی پر قابو پالیا ہے ۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ جمعہ کو جدہ اولڈ ایئرپورٹ علاقہ میں واقع السلام مال میں آگ لگ گئی تھی۔ آتشزدگی کے باعث 7افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔
مزید پڑھیں:ایکسٹرا آتشزدگی، سینٹر کا آدھا حصہ جل کر خاک ہوگیا
 آتشزدگی کی وجہ مال کا جنریٹر تھا جو گرم ہوگیا۔ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے 3افراد لفٹ میں پھنس گئے جبکہ 4افراد ایک دکان میں پھنس گئے جس کے برقی دروازے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگئے۔ شہری دفاع کی متعدد ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔
 
 

شیئر: