Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخم بالنگا دے معدے کے مسائل سے نجات

تخم بالنگا کی افادیت اور استمعال سے یقیناً سب بھی واقف ہوتے ہیں ۔ اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم اور نارنجی کے مقابلے میں سات گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ یہ جوڑوں کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ، نیند کو بہتر بناتا ہے ، آنتوں کی صفائی کرتا ہے اور نظام ہاضمہ درست کرتا ہے ۔ یہ بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔ رمضان المبارک میں معدے کے مسائل سے بچنے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تخم بالنگا سے ایک بہترین مشروب تیار کیا جا سکتا ہے ۔ ایک چمچ تخم بالنگا لےکر اس میں ایک پیالی تلسی کے پتے ، ایک پیالی دھنیا ، ایک پیالی پودینہ ، ایک عدد لیموں کے چھلکے اور ایک ادرک کا ٹکڑا شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور پھر ایک لیٹر پانی میں ملا کر استعمال کریں ۔ یہ پیٹ کے درد اور معدے اور آنتوں کے مسائل سے بچانے میں مددگار ثابت ہو گا ۔
 

شیئر: