گل بخاری کے اغوا سے کوئی تعلق نہیں،فوجی ترجمان
اسلام آباد.. پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ٹی وی میزبان گل بخاری کے مبینہ اغوا کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل بخاری کے اغوا سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ۔ یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے گل بخاری کو لاہور میں کینٹ ایریا سے اس وقت اغواءکرلیا تھا جب وہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے دفتر کی گاڑی میں جارہی تھی۔ انہیں چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ٹوئٹر پر گھر پہنچنے کی تصدیق کی تھی اور کسی پر بھی اپنے اغواءکا الزام نہیں لگایا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات ضروری ہونی چاہئیں۔ فوج سے اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ افسوس کے ساتھ اس طرح کے واقعات کے بارے میں کچھ لوگ غلط بغیر تحقیق کے غلط تاثر پھیلاتے ہیں۔