سعودی عرب کی طرف سے فلپائن کو کھجوروں کا تحفہ
’خصوصی تقریب میں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے نمائندوں کے علاوہ سفارتی عملہ بھی موجود تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے فلپائن کو کھجوروں کا تحفہ پیش کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلپائن میں قائم مقام سفیر عبد اللہ بن سعد الشہری نے اس مناسبت سے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں سعودی حکومت کی طرف سے پیش کیاجانے والا تحفہ مقامی حکام کے حوالے کیا ہے۔
خصوصی تقریب میں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے نمائندوں کے علاوہ سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
فلپائن میں مسلمانوں کے أمور کے وزیر سابو الدین عبد الرحیم نے کھجوروں کی کھیپ وصول کی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/February/56/2025/1_9.png)