Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹکٹوں کی تقسیم پر فردوس عاشق کے تحفظات دور

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران حان سے سابق وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات عمران خان کے سامنے رکھے اور کہا کہ حلقے میں مرضی کا پینل لانے کی اجازت دی جائے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کی جو فہرست جاری کی تھی ابتدا میں فردوس عاشق کا نام نہیں تھا ۔ فردوس عاشق سیالکوٹ میں اپنی مرضی کا پینل لانا چاہتی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا عمران خان نے تحفظات دور کردئیے۔ فردوس عاشق این اے 72 سے میدان میں اتریں گی۔ حلقے میں صوبائی سمبلی کا پینل بھی تبدیل کردیا گیا ۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات میں میری گزارشات کو منظور کرلیا اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی پی 35 سے دلاور بیگ، پی پی 38 سے سعید احمد امیدوار ہوں گے۔
  مزید پڑھیں:علی خان ترین کا الیکشن لڑنے سے انکار

شیئر: