غیرملکیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
دمام.... دمام پولیس نے اسلحہ کے زور پر غیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گروہ میں 3افراد شامل ہیں جنہوں نے متعدد غیر ملکیوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا کہ متعدد غیر ملکیوں کی طرف سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک سہ رکنی گروہ نے اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹ لیا ہے۔ پولیس نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے مختصر عرصے میں گروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا۔ تینوں سعودی شہری ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹ مار و چوری کےلئے استعمال ہونے والی اشیاءضبط ہوئیں۔ انہوں نے متعدد وارداتوں کا اقرار کرلیا ہے۔