تیماءمیں آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
تبوک..... تیماءکے محکمہ شہری دفاع نے آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتوک ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبد العزیز الشمری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی طریق مدینہ پر تیماءشہر سے 10کلو میٹر دور ہائی وے پر واقع پٹرول پمپ میں ہوئی جب آئل ٹینکر پمپ کی ٹینکی میں تیل ڈال رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔کوشش کے باوجود آگ پٹرول پمپ کے قریب 2دوکانوں تک پھیل گئی۔ شہری دفاع کی متعدد ٹیموں نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ مسلسل کوشش کے بعد بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا۔