Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان

  اسلام آباد... پاکستان نے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے۔دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ سعودی صوبے جازان پر حوثی باغیوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان علاقائی سالمیت کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان پر میزائل حملہ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیئر: