Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتاز این آر آئی ڈاکٹر خواجہ معین الدین کیلئے "وجئے رتن گولڈ میڈل" ایوارڈ

 مکہ مکرمہ میں 25 سال سرجن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں،حکومت ہندنے ایوارڈ دیا 
جدہ ( امین انصاری ) حیدرآباد دکن کے مایہ ناز سپوت ڈاکٹر خواجہ معین الدین ایم ایس جنرل سرجن جنہوں نے مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز اسپتال میں بحیثیت سرجن 25 سال خدمات انجام دیں۔ سرجن معین الدین نے اس دوران لا تعداد آپریشن کئے اور سرجری کے اپنی منفرد شہرت قائم کی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر خواجہ معین الدین 2006 ءمیں مملکت کو خیر باد کہہ کر وطن کی خدمت کے جذبے سے حیدرآباد دکن واپس چلے گئے تھے اور شاداں میڈکل کالج میں پروفیسر آف جنرل سرجری کے طور پر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ ڈاکٹر خواجہ معین الدین کی قابلیت اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں حکومت ہندکی جانب سے نیشنل ایوارڈ" وجئے رتن " گولڈ میڈل دیا گیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی اس تقریب میں ہندوستان کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق گورنر تامل ناڈو ، سپریم کورٹ کے سابق ججز کے علاوہ ڈاکٹر ز اور دیگر کئی افراد موجود تھے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ کئی دہائیوں بعد یہ ایسا موقع ہے جب کسی مسلمان ڈاکٹر کو نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے۔
 

شیئر: