Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان بمقابلہ 100 سالہ خاتون

پشاور: آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں ایک دلچسپ مقابلہ بھی ہونے جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا مقابلہ ایک 100 سالہ خاتون سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں عمران خان کے مقابلے پر انتخابی میدان میں حضرت بی بی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں قومی اسمبلی کے جس حلقے سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی این اے 35 پر 100 سالہ حضرت بی بی نے بھی ان کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی کے 89 کے لیے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔
 

شیئر: