Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں راہول کا استقبال،’’مستقبل کے وزیر اعظم ‘‘کے ہورڈنگز نصب

تھانے۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی کا ممبئی پہنچنے پرریاستی صدر اشوک چوہان ، ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم ، جناردن ، چنڈا کر بھائی جگتاپ ، راجو اور دیگر سینیئر رہنماؤں کے علاوہ ۔ایک ہزار رکشہ ڈرائیورز بھی راہول گاندھی کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے ۔
ایئر پورٹ کے باہر سڑکوں پر ’’بھاوی پردھان منتری‘‘(مستقبل کے وزیر اعظم )لکھے ہوئے ہورڈنگ نصب کئے گئے۔بھیونڈی عدالت میں پیشی کے بعد راہول گاندھی نے ممبئی گورے گاؤں میں واقع ممبئی ایگزیبیشن سینٹر میں پارٹی کے 15ہزار سے زائد نوجوان کارکنوں سے خطاب کیا  ۔انہوں نے’’ پریوجنا شکتی ‘‘اسکیم جاری کی۔اس اسکیم کے ذریعے کانگریس صدر پارٹی کارکنوں سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔راہو گاندھی نے پارٹی کے ضلعی کونسلرز اورراشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوا رسے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:- - - -دولہا کے ساتھ مذاق دونوں خاندانوں کو مہنگا پڑا

شیئر: