Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کو اپنا فیصلہ بھی پتہ ہوگا،شیخ رشید

راولپنڈی...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف خاندان نے ملک کومعاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیا ۔میرا فیصلہ 20کروڑ عوام کی فتح ہے۔میری ناہلی کامطلب قوم کو بے زبان کرناتھا ۔ نوازشریف کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔افطارجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک طرف نوازشریف خاندان پاوں پکڑ رہا ہے۔ دوسری طرف آنکھیں دکھا رہاہے۔ ایک چوری اوردوسراسینہ زوری۔یہ نوازشریف کاو تیرہ ہے جواندر پاوں پڑتے ہیں اورباہر گلے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان منافقوں کاایسا ٹولہ ہے جس نے ملک کو معاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیا ۔ڈالر مہنگا ہونے سے آنیوالی حکومتوں کیلئے قرضوں کی قسط ادا کرنا بھی معمولی کام نہ ہوگا ۔شیخ رشید نے کہاکہ اگر مریم نواز کو میرا فیصلہ پہلے سے پتہ تھا تو اپنا فیصلہ بھی پتہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں2 دن تاریخی جلسے کریں گے جو راولپنڈی کی انتخابی سیاست کوتبدیل کر کے رکھ دیں گے ۔منتخب ہوکر غازی بروتھا سے راولپنڈی کو پانی سپلائی کریں گے ۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید نااہلی سے بچ گئے

شیئر: