Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امی سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی‘ مریم نواز والد کے ساتھ لندن روانہ

 لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ آج لندن روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ماضی کی طرح اس سال بھی عید الفطر لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ واضح رہے کہ لندن میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کئی م اہ سے مقیم ہیں جہاں ان کے کینسر کا علاج جاری ہے۔ اس سے پہلے بھی نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن جا چکے ہیں۔ روانگی سے قبل ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لندن جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے ملنے اور انہیں گلے لگانے کے لیے بے چین ہیں اور اس گھڑی کا مزید انتظار نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سب ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا کہ اگلے ہفتے ان کی پاکستان واپسی ہو جائے گی۔ نواز شریف اور مریم نواز قطر ائرلائن کی پرواز سے دوحہ کے راستے لندن روانہ ہوئے۔
 

شیئر: