Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہ حال کراچی کچی آبادی کا منظر پیش کررہا ہے‘ سپریم کورٹ

کراچی:  عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ 90 فیصد کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے اور شہر قائد آج کسی کچی آبادی کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔ پارکس اور کھیل کے میدانوں پر قبضے سے متعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے قبضے اور ایسے عناصر کی معاونت کرنے والوں سمیت ذمے دار سرکاری افسروں کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو قبضہ مافیا کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ماہ کے دوران اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کراچی میں رہنے والے لوگ زندگی کس طرح گزار رہے ہیں، اس خوبصورت شہر کو عمارتوں کا شہر بنادیا گیا۔
 

شیئر: