کراچی میں بوہری برادری نے عید الفطر منالی
کراچی۔۔۔ بوہری برادری نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا لی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں بوہری بازار میں واقع طاہری مسجد میں بوہری برادری کا عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ واضح رہے کہ بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید الفطر مناتی ہے۔مقامی ذرائع کے بعد طاہری مسجد کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی اور مساجد کو جانے والے راستے بھی سیکورٹی انتظامات کے باعث بند کردیے گئے تھے۔