Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے 3ماہ میں چین او رہندوستان کو 13.2ارب ریال کی تیل کے ماسوا اشیاءبرآمد کیں

ریاض.... سعودی عرب نے گزشتہ 3ماہ کے دوران چین اور ہندوستان کو 13.2ارب ریال کی تیل کے ماسوا اشیاءبرآمد کیں۔2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب کی تیل کے ماسوا جملہ برآمدات کا 24.9فیصد چین اور ہندوستان کے نصیب میں آیا۔ مملکت نے چین کو 7.96ارب ریال اور ہندوستان کو 5.25ارب ریال کا سامان برآمد کیا جبکہ گزشتہ عرصے کے دوران سعودی عرب نے مجموعی طور پر53.16ارب ریال کا سامان برآمد کیا۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کے ماسوا برآمدات کا 32.4فیصد ہندوستان اور چین کو بھیجا۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کیلئے سعودی عرب کی تیل کے ماسوا برآمدات نے 54.3فیصد شرح نمو حاصل کی۔ مملکت نے 5.15ارب ریال کا سامان برآمد کیا۔ 2.8ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
 

شیئر: