پنجاب: نگراں کابینہ کے مزید 4 وزرا آج حلف اٹھائیں گے
لاہور- - - - پنجاب کی نگراں حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق آج مزید 4 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب 3 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جہاں گورنر پنجاب کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے حلف لینے والے نگراں وزرا میں سعید اللہ بابر، سردار تنویر الیاس، میاں نعمان کبیر اور چودھری مشتاق شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کے پہلے مرحلے میں 6 وزرا نے حلف اٹھایا تھا۔