عید پر بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رہے گی
اسلام آباد- - - - - آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اور سیاسی سطح پر تیاریاں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان مٔں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اور اگر وہ ان تعطیلات کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔