Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں شیر! شاہدآفریدی پر جرمانے کا امکان

کراچی:محکمہ جنگلی حیات سندھ نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر پالتوشیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔چندروز قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر2 تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں شاہد آفریدی کے گھر میں شیر نظر آرہا تھا۔ ان تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی ان کے گھر میں شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ سندھ جنگلی حیات کے سربراہ تاج محمد شیخ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی مجرم ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ان سے جب پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی تو انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اس حوالے سے خبردار کیا جاسکتا ہے اور ان پر جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ گھر میں جنگلی جانور رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

شیئر: