Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلاب صحت و خوبصورتی کا مظہر‎

گلاب صحت و خوبصورتی کا مظہر ہے ۔ اسے محبت کی علامت مانا جاتا ہے ۔ حسن اور خوشبو میں شاید ہی کوئی دوسرا پھول اسکا ہم پلہ ہو ۔ اس کی خوشبو دل و دماغ کو تقویت فراہم کرتی ہے ۔ گلاب ہر تقریب اور محفل کی جان تو ہے ہی ، یہ صحت کے مسائل حل کرنے اور حسن میں نکھار کے لئے بھی اتنا ہی مفید ہے ۔ گلاب کے پھول خشک کر کے ان کا سفوف ابٹن میں ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد خوش نما ہو جاتی ہے ۔ گلاب کے عرق میں لیموں کا رس شامل کرکے اسے کلینزنگ لوشن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایک گلاس عرق گلاب میں ایک لیموں کا رس شامل کرکے آپ بہترین کلینزنگ لوشن تیار کر سکتی ہیں ۔ گلاب کے پھول پانی میں جوش دے کر پینے سے سر کا درد اور قبض دور ہو جاتا ہے ۔ خون کی کمی کا شکار افراد عرق گلاب کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ایک پیالی عرق گلاب میں ایک چمچ  زرشک شیریں شامل کرکے رات بھر کے لیے بھگو دیں ۔ صبح اچھی طرح مکس کرکے چھان لیں اور نہار منہ استعمال کریں ۔ یہ خون کی کمی دور کرنے میں مفید ثابت ہوگا ۔ عرق گلاب میں اسپغول پیس کر جوڑوں پر لیپ کرنے سے جوڑوں کی سوجن اور درد دور ہو جاتا ہے ۔ گلاب کے عرق سے غرارے کرنا منہ کے چھالے ، بدبو اور زخم دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔
 

شیئر: