Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سنجو“نے بالی وڈ کو لپیٹ میں لے لیا

 بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’سنجو‘ میں آخری 10 سال کے عشرے کے کردار کو کسی اور کو کرنے کے بجائے سنجے دت کو خود کرنا چاہئے تھا۔ بالی وڈ میں ان دنوں صرف سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا چرچہ ہے جس نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر بس رنبیر کپور کی دلفریب اور تہلکہ خیز اداکاری کی باتیں ہیں لیکن ان کی اداکاری بالی ووڈ کے سلطان کو متاثر نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً زندگی کے آخری 10،8 سال کا کردار سنجے دت کو خود ادا کرنا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ یہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: