Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخواندگی کے خاتمے کا سفر

قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) 38 لاکھ غیر تعلیم یافتہ افراد کو خواندہ بناچکا ہے۔ اس میں 90فیصد تعداد خواتین کی ہے ۔ این سی ایچ ڈی کے ذرائع ابلاغ کے مشیر رائے ریاض حسین نے اے پی پی کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی واحد قومی تنظیم ہے جو ملک بھر میں خواندگی میں اضافے کےلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے زیر انتظام 5567 فیڈر اسکولوں میں 6229 اساتذہ پڑھا رہے ہیں اور ان اسکولوں میں 2لاکھ72ہزار289طلباءزیر تعلیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی واحد تنظیم ہے جس کا نصاب وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہے اور وژن 2025 ءکے ہدف 90فیصد خواندگی کے حصول کےلئے ا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ 
این سی ایچ ڈی کے پنجاب میں 1645 فیڈر اسکولوں میں 1928 اساتذہ 77507 طلبہ کو تعلیم دہے رہے ہیں۔ سندھ میں قائم 2965 فیڈر ا سکولوں میں 3188 اساتذہ 156,815 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں قائم 416 فیڈر اسکولوں میں 433 اساتذہ 15927 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں254 فیڈرا سکولوں میں298 اساتذہ 10774 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ فاٹا میں 73 فیڈر اسکولوں میں 96 اساتذہ 4202 طلبائ، گلگت بلتستان میں 50 فیڈر اسکولوں میں 78 اساتذہ 471 طلباءاور آزاد کشمیر میں 164 اسکولوں میں 209 اساتذہ 6593 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ 
تعلیم کو فروغ دینے سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے اور ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسکے نوجوان کُل آبادی کا 60 فیصد حصہ ہیں جو اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں گھوسٹ اسکولوں کے خاتمے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم کا فروغ تیز رفتار ہو۔ 
٭٭٭٭٭٭٭
  
 

شیئر: