جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بیوی کو قتل کردیا
لکھنو .... پیلی بھیت میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر نوجوان نے 7 ماہ کی حاملہ بیوی کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ موت ہونے کے بعد ملزم نے پھانسی لگاکر جان دینے کی کوشش کی۔ باپ کی چیخ سن کر گاﺅں والوں نے پھانسی کے پھندے سے اتارکر بچا لیا۔ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شادی شدہ کے میکے والوں نے ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے شوہر، سسر، دیور سمیت 5لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انسپکٹر سریش کمار سنگھ نے بتایا کہ واردات کی جگہ کا معائنہ کر کے 5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایک ملزم رام داس کو گرفتار کرلیا ۔ باقی سب مفرور ہیں۔ گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔