Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہند جائینگے

 
کراچی:پاکستان کے 4جونیئر بیڈ منٹن کھلاڑی ہندمیں ہونے والے ڈیولپمنٹ کوچنگ کیمپ میں حصہ لیں گے جو 25جون سے15جولائی تک بنگلور بیڈ منٹن اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔ منتخب کھلاڑیوں میں قومی چیمپیئن ماہور شہزاد کے علاوہ راجہ ذوالقرنین، طیب شفیق اورقاری عبد اللہ شامل ہیں۔افتخار حسین بطور کوچ دستے کے ساتھ جائیں گے ۔کوچنگ کورس میں سارک ملکوں کے چار ، چار کھلاڑی اور ایک کوچ کو مدعو کیا گیا ہے۔

شیئر: