Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑ خانی پر خونریز تصادم ،2ہلاک ،10زخمی

مراد آباد۔۔۔۔اتر پردیش کے حیات نگر علاقے میں چھیڑ خانی کے خلاف 2فریقوں میں خونیں تصادم کے نتیجے میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری علاج کیلئے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے نوجوان کی مراد آباد اسپتال میں موت ہوگئی۔ ضلع اسپتال میں نوجوان کی موت سے مشتعل ہجوم نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ لوگوں کا غصہ دیکھتے ہوئے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹروں اور عملے کے ارکان نے موقع سے بھاگ کر جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کثیر تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا۔پولیس نے دونوں نوجوانوں کی موت کے الزام میں  5افراد کو گرفتارکرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کانپور میں بجلی بحران جاری

شیئر: