اسد اویسی نے لوگوں سے عید ملی
حیدرآباد..... حیدرآباد میں عید گاہ میر عالم کے باہر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے خصوصی شامیانہ نصب کیاگیا تھا جہاں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا، عید کی مبارکباد دی۔ محکمہ وقف بورڈ ، پولیس، آبرسانی اور دیگر محکمہ جات کی جانب سے نمازیوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ عید گاہ پر پولیس عہدیداروں نے بھی مسلمانوں سے بغلگیر ہوکر عید کی مبارکباد پیش کی۔ جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کا انتظام دیکھا گیا۔ عیدگاہ میں ضعیف العمر اصحاب اور کمسن بچوں کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی۔