Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ میں مشکلات کا ازخود نوٹس

لاہور...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراوں کے شناختی کارڈ کے حصول کی شکایات کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ازخود نوٹس کی سماعت پیر کی صبح سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا۔گذشتہ روز فاو¿نٹین ہاو¿س کے دورہ کے موقع پر خواجہ سروں نے چیف جسٹس سے شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور اخوت فاونڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب کو طلب کرلیا ۔نوٹس جاری کردئیے۔
مزید پڑھیں:دہری شہریت کے حامل سفیروںکی تفصیلات طلب
 

شیئر: