400قبل مسیح بھی ڈاکٹر دماغ کی کامیاب سرجری کیا کرتے تھے
پیرو ..... آثار قدیمہ کے ماہرین کو پیرو کے نواحی علاقے سے ایسی قدیم ترین کھوپڑیاں ملی ہیں جن میں بے شمار سوراخ موجود تھے۔ ماہرین نے برسوں تک جاری رہنے والی تحقیق کے بعد بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ انسان اس زمانے میں بھی دماغ کے آپریشن کیا کرتاتھا۔ پیرو سے تقریباً800سے زیادہ کھوپڑیاں برآمد ہوئی تھیں جو سیکڑوں سال پرانی ہیں۔ ان میں سے چند کے دماغوں میں سوراخ موجود تھے۔ محققین نے بتایا کہ 2ہزار سال قبل کا انسان بھی ڈاکٹر تھااور باقاعدہ آپریشن کیا کرتا تھا۔ تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ یہ انسان دماغ کے آٰپریشن میں ماہر تھے اور انتہائی پیچیدہ آپریشن کیا کرتے تھے۔ یہ کھوپڑیاں 400قبل از مسیح پرانی ہیں۔ قدیم طریقوں کے باوجود یہ ڈاکٹر اپنے کام میں ماہر تھے اور انکی سرجری کے بعدزندہ رہنے والے لوگوں کی تعداد بھی امریکی سول وار کے دور کے بعد بچنے والوں سے دگنی ہے۔