Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور نے غلطی سے دروازہ بند کردیا، خاتون پھٹ پڑیں

لندن.... لندن میں ایک بس ڈرائیو رنے ایک خاتون کے سوار ہوتے ہوئے غلطی سے دروازہ بند کردیا جس کی وجہ سے خاتون نے اسے دل کھول کر برا بھلا کہا۔یہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب مغرب میں ایک ٹیوب اسٹیشن پر پیش آیا۔ اس واقعہ کی جو وڈیو کلپ سامنے آئی ہے اس کے مطابق خاتون نے ڈرائیو رکو بے نقطہ کی سنائی اور کہا کہ تم انتہائی نیچ آدمی ہو اور ہمدردی نام کی کوئی شے تمہارے پاس نہیں۔ خاتون کے ساتھ دو بچے بھی بس میں سوار ہورہے تھے۔ بعد میں جب وہ اندر داخل ہوئی تو ڈرائیو رکی سیٹ کے قریب کھڑے ہوکر چیخنے چلانے لگی۔ وڈیو میں یہ تو نہیں سنا جاسکا کہ ڈرائیور کیا کہہ رہا ہے لیکن وہ پرسکون رہا لیکن اس نے خاتون کی چیخ و پکار کا کوئی جواب نہیں دیا۔ خاتون کوئی نک چڑی تھیں جو اپنی ڈانٹ ڈپٹ میں آگے بڑھتی رہیں۔
 
 

شیئر: