نیو جرسی۔۔۔نیو جرسی میں آرٹ فیسٹیول کے دوران گولیاں چلنے سے 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک نوجوان کی حالت تشویشنات بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران متعدد افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی پراسیکیورٹر کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں شریک کئی افراد کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث 22 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک مشتبہ شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے متعدد ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پہلے آتش بازی کا گماں ہوا لیکن جب لوگ زخمی ہوکر گرنے لگے تب جا کر اصل صورتحال کا اندازہ ہوا۔ واقعے کے بعد آرٹ فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس شوٹنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔