Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پووا ومبلڈن اوپن وارم اپ سے دستبردار

 
ماسکو: روس کی گولڈن گرل ماریا شارا پووا نے آرام کی غرض سے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 31 سالہ رشین کھلاڑی نے 2004ءمیں ومبلڈن چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015ءمیں آل انگلینڈ کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔ ماریا شارا پووا نے اپنے بیان میں کہا کہ برمنگھم ٹورنامنٹ سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے ایونٹ میں حصہ نہ لینے پر مایوسی ہو رہی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ومبلڈن سے قبل سو فیصد فٹ ہونے کیلئے آرام زیادہ ضروری ہے۔

شیئر: