فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب یوراگوئے سے ٹکرائے گا
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں آج 20جون کو سب سے پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال مراکش کیخلاف کھیلے گی، یہ میچ شام3بجے شروع ہو گااور ماسکوکے لیوزنکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں سعودی عرب اور یوراگوئے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم ہی آگے کا سوچے گی ہارنے کی صورت میں بوریا بستر گول کرنا پڑے گا۔ اس میچ میں سعودی عرب کی ٹیم پر زیادہ دباو ہوگا۔ تمام کھلاڑی اپنی سب چالیں اور توانائیاں اس میچ پر صرف کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ اس مقابلے کا آغاز شام 6بجے ہو گا اور روستو اونڈون ارینا اسٹیڈیم، روستو اونڈون میں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔اسپین کے مقابلے میں ایران کی ٹیم ہو گی، یہ میچ 9بجے شروع ہو گا جو روس کے خوبصورت اور اسلامی شناخت کے حامل شہر کازان میں کھیلا جائے گا۔