آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل،فواد حسن فواد کی پھر طلبی
اسلام آباد... قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم ا سکینڈ ل کومنطقی انجام تک پہنچانے اور ریفرنس احتساب عدالت میں بھیجنے کے لئے وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو جمعہ کو طلبی کاایک اورنوٹس بھیج دیا ۔نوٹس میں واضح کیاگیا کہ فواد حسن فواد پیش نہ ہوئے تو آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی جو کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے فوادحسن فواد کو بلا کر جو سوالات پوچھے تھے وہ ان کا جواب نہیں دے سکے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب نے ایف بی آر سے فواد حسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں ۔