عالیہ کی” راضی“ کا نیا ریکارڈ
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم راضی نے ریلیز سے اب تک دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائدکماکر نیا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں عالیہ بھٹ کے جاسوسہ کے کردار کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی فلم راضی نے ہندوستان میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر کے سینماﺅں کی کمائی ملاکر یہ فلم کل 207 کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔