Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر ریلوے کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے

اسلام آباد- - -  -مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں درج اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں فراہم کردہ دستاویزات میں سابق وزیر ریلوے کے پاس صرف 17 کروڑ 84 لاکھ کے اثاثے ہیں اور ساتھ ہی ان پر 2 کروڑ روپے کا قرض بھی ہے۔ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق وراثت میں ملے گھر میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کے مالک جبکہ ڈیفنس فیز II میں واقع رہائشی گھر کی مالیت 4کروڑ 82 لاکھ اور پھلروان میں 3کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کی اراضی بھی رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ سامنے آنے والی تفصیلات میں سعد رفیق ایسوسی ایٹس کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ روپے اور ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا کیش پرائز بانڈ اور 15 لاکھ کا بینک بیلنس ہے جبکہ 25 لاکھ روپے کا فرنیچر اور ایک کروڑ سے زائد کے شیئرز کے مالک بھی ہیں۔سعد رفیق نے اپنے جمع کرائے گئے حلف نامے میں بتایا کہ ان کی 2 بیویاں غزالہ سعد رفیق اور شفق حرا جبکہ 2 بیٹیاں اور بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آج سال کا طویل ترین دن

شیئر: