Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاکر نائیک کو راحت دینے سے عدالت کا انکار

ممبئی۔۔۔۔ممبئی ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ منافرت اور غیر قانونی سرگرمیاں پھیلانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو راحت دینے سے انکار کردیا۔ جسٹس آر ایم ساونت اور جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے کی بنچ ذاکرنائک کی اس درخواست پر سماعت کررہی تھی جس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اس کے خلاف کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ نائک نے یہ بھی اپیل کی تھی کہ اس کے پاسپورٹ کی منسوخی کاحکم کالعدم کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو ہدایت دی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -مذہب کے نام پر خاتون سے بدسلوکی کے بعد پاسپورٹ جاری

شیئر: