بچت قانون کا مسودہ زیر غور
ریاض..... سعودی مجلس شوریٰ آئندہ پیر کو مقامی شہریوں میں بچت کا رجحان پیدا کرنے اور اسے بڑھاوا دینے کیلئے تیار کردہ قانون کے مسودے پر بحث کرے گی۔ سابق رکن شوریٰ ناصر بن داوود نے مذکورہ قانون کا مسودہ تجویز کیا تھا۔ ارکان شوریٰ نے 4 شعبان 1435ھ کو مذکورہ مسودے کیخلاف ووٹ دے کر تجویز کو ناکام بنا دیاتھا۔ آگے چل کر رکن شوریٰ نے تجویز کو جدید شکل میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔