Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین سے جدا کئے گئے بچوں کیلئے امل کلونی کا عطیہ

لاس اینجلس۔۔۔امریکی اداکار جارج کلونی اور انکی اہلیہ امل کلونی نے امریکہ- میکسیکو سرحد پر والدین سے جدا کر دیئے جانے والے بچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان کیا ہے۔امریکی حکومت کے ایسے اقدامات کے خلاف امریکہ بھر میں سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور معروف امریکی شخصیات ان بچوں کیلئے عطیات کے اعلانات کر رہی ہیں۔جارج اور امل کلونی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یہ رقم والدین سے جدا کئے گئے بچوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے والے ادارے ’’ینگ سینٹر فار امیگرنٹ چلڈرنز رائٹس‘‘ کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے امریکی صدر کی پالیسی تو تبدیل نہیںکر سکتے لیکن اس پالیسی کا نشانہ بننے والے بچوں کی مدد تو کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جارج اور امل کلونی کی فائونڈیشن لبنان میں شامی مہاجرین کے بچوں کیلئے قائم 8 اسکولوں کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

شیئر: