Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس،طلال چوہدری کی استدعا پھر مسترد

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے سابق وزیرمملکت طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے انعقاد تک ملتوی کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی ۔جمعرات کوجسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ طلال چوہدری کے گواہ جنرل منیجر پمرا محمد طاہر نے بیان ریکارڈ کرایا اور بتایا کہ طلال چوہدری کے خلاف پمرا میں کوئی شکایت نہیں آئی تھی۔ جسٹس گلزار نے کہاکہ عدالت میں تقریر نہ کریں بلکہ صرف اس بات کاجواب د یں جوپوچھی جائے۔ عدالت کے استفسارپرگواہ نے مزید بتایا کہ ٹرانسکرپٹ کو جانچنا میرے امور میں شامل نہیں۔ عدالت کوطلال چوہدری کے وکیل نے مزید بتایا کہ عید کے باعث باقی گواہ پیش نہیں ہوسکے تاہم انہیں آئندہ سماعت پر پیش کردیا جائے گا ۔طلال چوہدری نے عدالت سے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی عمل جاری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہورہی ہے۔ کیس کی مزید سماعت عام انتخابات کے تک ملتوی کردی جائے۔ جسٹس گلزار نے ان سے کہا کہ آپ بڑے سیاست دان ہیں، اس لئے ایک وقت میں کئی امور سرانجام دے سکتے ہیں۔ دنیا کے کام رکتے نہیں بلکہ چلتے رہتے ہیں۔ ایک دو دن میں آپ کا مقدمہ نمٹادیں گے۔ 
مزید پڑھیں:سعد رفیق نیب لاہور میں پھر پیش

شیئر: